اچھی ابتدا جیت کے لئے راہ ہموار کرتی ہے : ٹام موڈی

ٹیم کو جیتنے کے لئے اچھا آغاز کرناضروری ہے کیونکہ اگر ابتدا اچھی ہو گی تو ٹیم پر امید ہوگی اور بہترین پرفام کرئے گی ان خیالات کا اظہار ڈیزرٹ وائیپرز کے کرکٹ ڈائریکٹر ٹام موڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق ٹام موڈی کو مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے اور ہر کھلاڑی اچھا پرفام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم پوانٹس ٹیبل پر نمایاں ہے اور ٹیم منیجمنٹ اور اسکواڈ کی کوشش ہے کہ اس طرح کی پرفارمنس کوجاری رکھیں ٹام موڈی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی ورلڈ ایک ایک طویل ٹورنامنٹ ہے اور ہر فرد کی کوشش ہے کہ اچھا کھیلے خاص کر وینندو ہسرنگا کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے کیونکہ وہ عالمی معیار کا باولر ہے اور اسے امارات کی پچز پر کھیلنے کا وسیع تجربہ بھی ہے جو ٹیم کے لئے فائد ہ مند ثابت ہورہا ہے ٹام موڈی کو مزید کہنا تھا کہ ہسرنگا ایک اچھا فیلڈر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کا باو¿لر اور ایک متاثر کن بلے باز ہے جو مڈل آرڈر کے لئے بہت ضروری ہے اس کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوظ ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ڈی پی ورلڈ انٹر نیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی ٹرافی فتح کریں ۔

ٹیم اسکواڈ کے متعلق ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے جو محنت اور لگن کے ساتھ کھیل رہی ہے اور ابھی تک بہترین پرفام کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ میچز میں اس تسلسل کو جاری رکھیں واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیم پر ڈیزرٹ وائپرز کی دوسری پوزیشن ہے اورلانسر کیپٹل کی ملکیت میں، ڈیزرٹ وائپرز ٹیم جنوری-فروری 2023 میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ افتتاحی ILT20 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چھ میں سے ایک ہے۔ جس کے کرکٹ ڈائریکٹر ٹام موڈی اور ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر اسٹار- سٹڈیڈ ڈیزرٹ وائپرز کیمپ، جس میں سیم بلنگز، وینندو ہسرنگا، الیکس ہیلز، کولن منرو، ٹام کرن، اور شیلڈن کوٹریل جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ دیگر اہم اسٹاف تقرریوں میں اظہر محمود (فاسٹ باو¿لنگ کوچ)، کارل کرو (اسپن بولنگ کوچ)، سائمن ہیلمٹ (فیلڈنگ کوچ) اور نیل میکنزی (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔لیگ کا فائنل سولہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!