آسڑیلین اوپن ویمن چیمپئن ارینا سبالینکا کا منفرد فوٹو سیشن

آسٹریلین اوپن میں ویمن سنگل کی چیمپئن بننے والی ارینا سبا لینکا نے منفرد انداز میں اپنا فوٹو سیشن کروایا۔رینا سبالینکا گزشتہ روز سال کے پہلے گر ینڈ سلم آسٹریلین اوپن کی چیمپئن بنیں، روایت کے مطابق گرینڈ سلم چیمپئن بننے کے اگلے روز جیتنے والے کا فوٹو سیشن کیا جاتا ہے۔ارینا سبالینکا کا روایتی فوٹوسیشن میلبرن کے دریا میں ہوا جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

 

 

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارینا سبا لینکا کشتی میں بیٹھیں جبکہ دریا کے کنارے پر بھی تصاویر لی گئیں۔اس موقع پر ارینا سبالینکا نے سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میلبرن میں جتنا لطف اندوز ہوئی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، یہ آج میرا اور میری ٹرافی کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فوٹو سیشن کے لیے پوز کرنا اچھا لگتا ہے خاص طور پر جب آپ گرینڈ سلم چیمپئن ہوں۔واضح رہے روس کی ارینا سبالینکا نے ریباکینا کو شکست دیکر گرینڈ سلم ٹرافی پہلی مرتبہ اپنے نام کی ہے۔

error: Content is protected !!