34ویں نیشنل گیمز 5 مئی سے 23 مئی تک کوٸٹہ میں منعقد ہوگی

 

کوٸٹہ میں 2004 کے بعد نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے پریس کانفرنس

34ویں نیشنل گیمز 5 مئی سے 23 مئی تک شیڈول، 34 مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ چار نمائشی کھیلوں کے مقابلے بھی شامل

صوبائی حکومت نے دس کروڑ روپے وینیوز کی تیاری اور چار سو ملین روپے گیمز کے انعقاد کیلٸے مختص کٸے ہے شوکت جاوید

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) کوٸٹہ میں 19 سال کے بعد محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی کاوشوں کی بدولت نیشنل گیمز مٸی میں منعقد ہونے جارہی ہے بلوچستان حکومت، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور کورکمانڈر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

ان خیالات کا اظہار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ناٸب صدر شوکت جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، سیکرٹری جنرل خالد محمود، سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی، ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ناٸب صدر شوکت جاوید نے کہا کہ نیشنل گیمز ہر دو سال کے بعد منعقد ہوتی ہے

لیکن کرونا کے باعث 2019 کے بعد اب 34ویں نیشنل گیمز 5 مئی سے 23 مئی وٸٹہ میں منعقد  جس میں 34 مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ چار نمائشی کھیلوں کے مقابلے جن میں کرکٹ،

فٹسال، تھرو بال اور کینو و کیاک کے مقابلے بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے چھ ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی اور ایک ہزار سے زائد آفیشلز شرکت کریں گے، کوٸٹہ میں ایوب سپورٹس کمپليکس، کوٸٹہ کینٹ، بیوٹمنز یونيورسٹی سیمت بارہ مختلف مقامات پر

مارشل آرٹس، باکسنگ، ایتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، باڈی بلڈنگ و دیگر مقابلے ہونگے جبکہ کوٸٹہ سے باہر لاہور میں سوئمنگ، جہلم میں رائفل شوٹنگ، اسلام آباد میں روئنگ اور کینونگ کے مقابلے منعقد ہونگے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بلوچستان حکومت، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، تمام کھیلوں کی ایسوسی

ایشن اور کھیلوں کے وابستہ تمام عہدیداران ایک پیج پر ہے اور دل و جان سے چاہتے ہیں کہ کہ رواں سال کوٸٹہ میں نیشنل گیمز کا انعقاد ممکن ہو اور اس لٸے تیاری مکمل کرنے کیلٸے محکمہ کھیل نے شیڈول

پانچ روز آگئے کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ بلوچستان میزبانی کیلٸے مکمل تیار ہو، صوبائی حکومت نے دس کروڑ روپے وینیوز کی تیاری کیلٸے جبکہ گیمز کے انعقاد کیلٸے چار سو ملین روپے مختص کٸے ہے انہوں

نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں کھیلوں کے مقابلوں میں عوام کو نہ صرف صحت مند تفریح کا موقع ملے گا بلکہ کھلاڑی اپنے رکارڈز بھی بہتر کرسکیں گے۔

error: Content is protected !!