نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج طلب

 محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تین کپمنیاں اور ایس ایس جی کی دو کپمنیاں طلب کی گئی ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس اور اسپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

 

error: Content is protected !!