مارخور رمضان کپ کا فائنل پشاور پھٹانز نے اسلام آباد ہاکس کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
علی حسنین فائنل میچ کے ہیرو قرار پائے، افغانستان کے دولت زادران بہترین باؤلر، محمد اخلاق بہترین بیٹسمین، جبکہ کشمیر کنگز کے اقبال اکرم کو بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین مارخور رمضان کپ نثار احمد شائق، عمران عزیز، معید شیخ،کرنل مظہر و دیگر کی شرکت
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری مارخور رمضان کپ کے فائنل میچ میں اسلام ہاکس اور پشاور پھٹانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اسلام آباد ہاکس کے کپتان دولت زادران نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتداء میں درست ثابت ہوا جب پشاور کے 4 بیٹسمین 25 رنز ر ڈھیر ہو گئے
جسکے بعد نوجوان کھلاڑی علی حسنین کریز پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور اسلام آباد کے تمام باؤلرز کی خوب پٹائی کی، علی حسنین نے ابرار عطا کے ساتھ مل کر پشاور کا سکور مقررہ 20 اورز میں 169 تک پہنچایا علی حسنین 74 رنز کی ناٹ آؤٹ کھیلی جبکہ ابرار نے 32 اور کامران نے 18 رنز اسکور کیئے ۔
جوابی بیٹنگ میں اسلام آباد ہاکس کی ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی حبیب زادران نے 56 رنز جبکہ ذین فاروق نے 22 رنز اسکور کیئے، پشاور کی جانب سے علی حسنین نے 3 جبکہ کامران اسماعیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آل راؤنڈر پرفارنس پر علی حسنین فائنل میچ کے میں آف دا میچ رہے۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کشمیر کنگز کے اوپنر بیٹسمین محمد اخلاق کو بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا، ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر دولت زادران ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر جبکہ وکٹوں کے پیچھے بہترین وکٹ کیپنگ کا ایوارڈ اقبال اکرم کے نام رہا۔