ڈی ایس او پشاور کے دفتر میں عارضی مسجد کو مستقل حیثیت دینے کیلئے چندہ مہم کا آغاز

 

ڈی ایس او پشاور کے دفتر میں عارضی مسجد کو مستقل حیثیت دینے کیلئے چندہ مہم کا آغاز
سرکاری عمارت میں کھلاڑیوں کیلئے چند سال بنائی گئی عارضی مسجد کو اب عوامی چندوں سے بنانے کا پروگرام ہے ، رپورٹ 

 

پشاور… نظامت کھیل کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور میںعارضی طور پر بننے والے مسجد کیلئے چندوں کا آغاز ہوگیا ہے اور شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلنے کیلئے آنیوالے افراد سمیت شاہی باغ روڈ کے دکانداروں سے نماز کے بعد چندے کی ڈیمانڈ کی جارہی ہیں

تاکہ مسجد کی چھت کو لنٹر کیا جاسکے.عارضی طور پر بننے والے اس مسجد کو صرف کھلاڑیوں کیلئے بنایا گیا تھا کہ دوران کھیل کھلاڑیوں کو نماز کیلئے جگہ میسر ہو جس کیلئے ٹاﺅن ون سے این او سی بھی نہیں لی گئی تھی جبکہ اسے بجلی بھی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس پشاور کی دی جارہی ہیں

جو گذشتہ چار ماہ سے خود ہی چوری کی بجلی استعمال کررہا ہے کیونکہ میٹر خراب ہو چکا ہے اور نئے میٹر کیلئے رقم موجود نہیں اور اندازوں پر پیسکو کے حکام کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور میں عارضی طور پر بننے والے اس مسجد کو اب فرنش بنانے کیلئے چندوں لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی جانب ابھی تک نہ تو ٹاﺅن ون کی انتظامیہ نے نوٹس لیا ہے

اور نہ ہی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی انتظامیہ نے نوٹس لیا کہ کس طرح ایک سرکاری بلڈنگ میں واقع عارضی مسجد کو چندوں پر تعمیر کیا جارہا ہے.

 

error: Content is protected !!