واپڈا سائیکلنگ ٹیم کی سائیکلسٹ مس سمارا سائیکلنگ ٹرینگ کیمپ شرکت کے لئے کوریا پہنچ گئی ہے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ٹیلنٹ سائیکلسٹ ورلڈ سائیکلنگ سنٹر کوریا کیمپ میں شامل ہوگئی ہے۔
کیمپ کا مقصد ایشیائی ممالک کے نوجوان سواروں کو سائیکلنگ کی بنیادی تعلیم سے آگاہ کرنا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ سائیکلنگ سینٹر (WCC) ایشیا میں دنیا کے بہترین سائیکلنگ ٹریننگ سینٹرز میں سے ایک ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ، کورین سائیکلنگ فیڈریشن اور ڈبلیو سی سی کوریا
انتظامیہ کے ساتھ خصوصی معاہدے کے تحت سینٹر کے تمام تربیتی سیشنز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے بہترین مرد اور خواتین سائیکل سواروں کی تربیت کے مواقع حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
پی سی ایف کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی سائیکلسٹ کے تمام اخراجات کورین
سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج پاکستان سائیکلنگ فیڈریش کسی بھی سطح کے سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کرنے کی پوزیشن میں ہے کیونکہ ہمارے پاس UCI کوالیفائیڈ کوچز اور ججیز کی تعداد موجود ہے۔