سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف تمام مقدمات واپس لیتے ہوئے 7سالہ قانونی جنگ ختم کر دی۔

 

 سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی انتظامیہ کے خلاف تمام مقدمات واپس لیتے ہوئے 7سالہ قانونی جنگ ختم کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق 74سالہ سابق باﺅلر کی طرف سے پی سی بی پر دھوکہ دہی

اور میچ فکسنگ جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم اب انہوں نے ہار تسلیم کر لی ہے اور مقدمات واپس لیتے ہوئے اپنی پنشن کی بحالی کی درخواست کر دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سرفراز نواز ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اور سنگین نوعیت کی بیماریوں سے نبردآزما ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کے ساتھ تنازعات حل کرنے کے لیے اپنے وکیل نعیم بخاری کے ذریعے تصدیق شدہ

دستاویزات جمع کرائی ہیں۔پی سی بی نے اپنے خلاف کیسز دائر کرانے پر سرفراز نواز کو پلیئر ویلفیئر پالیسی کے تحت ملنے والی پنشن بند کر دی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اگر سرفراز نواز پی سی بی سے غیرمشروط معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی پنشن دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

 

تعارف: News Editor