کے ایچ اے رمضان ہاکی لیگ2023ء کا فائنل میچ یوتھ ہاکی کلب اور کراچی فٹنس ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا

کے ایچ اے کے زیر اہتمام پی ایچ ایف کے ڈومیسٹک ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے مطابق کے ایچ اے رمضان ہاکی لیگ2023ء کا فائنل میچ یوتھ ہاکی کلب اور کراچی فٹنس ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا.

 

مزکورہ فائنل میچ یوتھ ہاکی کلب نے 1-4 سے جیت لیا. میچ کے مہمان خصوصی وائس پریذیڈنٹ پی ایچ ایف میجر جنرل(ر) طارق حلیم سوری(ہلال امتیاز) تھے. انکے ہمراہ مہمان خاص سابق کے سی سی اے

پریذیڈنٹ اعجاز احمد فاروقی تھے.مہمان خصوصی میجر جنرل(ر) طارق حلیم سوری(ہلال امتیاز) کو ہاکی لیجنڈ اولمپیئن حنیف خان نے سونیئر پیش کیا.

فائنل میچ میں یوتھ ہاکی کلب کی جانب سے فہیم خان نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک کی.جبکہ حارث نصیر نے ایک گول سکور کیا.کراچی فٹنس ہاکی کلب کی جانب سے واحد گول واصف نے سکور کیا.بعد ازاں

مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے. مین آف دی میچ یوتھ ہاکی کلب کے فہیم خان قرار پائے. ایمرجنگ پلیئر یوتھ ہاکی کلب کے زین العابدین اور ریان خان قرار پائے. ٹاپ سکورر حارث نصیر بیسٹ گول کیپر تیمور شیخ قرار پائے جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ شہباز حیدر قرار پائے.

 

اس موقع پر اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن حنیف خان,اولمپیئن کاشف جواد,انٹرنیشنل ابوزر امراؤ, انٹرنیشنل لئیق لاشاری,انٹرنیشنل اسد قریشی,انٹرنیشنل خالد جونیئر,ٹورنامنٹ ڈائریکٹر: امتیاز الحسن,اسسٹنٹ

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر: علی اذلان خان,آرگنائزنگ سیکرٹری اوصاف ربانی,ٹیکنیکل آفیشلز: محمد فیضان،مزمل حسین، معین عالم، وسیم خان اور واحد حسین۔امپائر منیجر: منصور احمد,ایمپائرز: عرفان طاہر، رضوان خان، اصغر علی اور شاہد پرویز بھی موجود تھے

 

واضع رہے ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم یوتھ ہاکی کلب چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ میں رنر اپ ٹیم رہی تھی جبکہ مزکورہ ایونٹ میں پاکستان بھر سے 752 کلبز کہ ٹیم نے حصہ لیا تھا. ہوتھ ہاکی کلب کی

کامیابی یوتھ ہاکی کلب کے میجر جنرل(ر) طارق حلیم سوری(ہلال امتیاز) کی بدولت ممکن ہوئی جنہوں نے یوتھ ہاکی کلب کو ہر طرح کہ سہولیات فراہم کیں. جبکہ یوتھ ہاکی کلب کے کھلاڑی شاہزیب خان قومی

ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں مزکورہ کلب کے چار کھلاڑی انڈر 21 ہاکی ٹیم کیمپ کا حصہ ہیں.پی ایچ ایف کے نائب صدر, کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف و ہوتھ ہاکی کلب کے صدر میجر جنرل(ر) طارق حلیم سوری(ہلال امتیاز) اور سیکریٹری مصطفی جمیل نے یوتھ ہاکی کلب کے آفیشلز و کھلاڑیوں کو ایونٹ جیتنے کی مبارکباد بھی دی.

 

 

error: Content is protected !!