سری لنکا کے خلاف 1982 میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں صرف 18 سال کی عمر میں سنچری بنائی…. پھر 17 سال ملک کی نمائندگی کی …..کپتان بھی رھے 103 ٹیسٹ اور 283 ایک روزہ میچوں میں 12900 رنز بنائے…. 20 سنچریاں سکور کیں…
اتنا کچھ کرنے کے بعد 1999 میں ان کا کیریئر بہت افسوسناک طریقے سے ختم ھوا جب ان پر ” میچ فکسنگ ” کا کیس بنا اور انہیں پوری زندگی کے لئے Ban کر دیا گیا…….. اس سے بھی زیادہ افسوس ناک پہلو یہ رھا کہ وہ اپنے مقدمے کا اچھی طرح دفاع بھی نہ کر سکےاور یوں ایک بہت ھی ٹیلنٹڈ کھلاڑی نا خوشگوار "لیبل” کے ساتھ گمنامیوں میں کھو گیا….
سلیم ملک جب 16سال کا تھا تو ھمارے ساتھ منٹو پارک کی مشہور "وکٹوریس کرکٹ کلب ” میں کھیلتا تھا اور کرکٹ کے پنڈت اسوقت سے اسکی صلاحیتوں کے معترف تھے.. آج نشیب و فراز سے گزرتے ھوۓ یہ "عظیم” کھلاڑی 60 سال کا ھوگیا .. ھماری طرف سے سالگرہ مبارک اور ڈھیر ساری نیک تمنائیں …..اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کرے……