بھارتی پہلوانوں نے دوبارہ دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج شروع کر دیا ہے اور نامور پہلوانوں کا کہنا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے چیف کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں خواتین پہلوان بھی شامل ہیں، احتجاج کرنے والے پہلوانوں کا کہنا ہے کہ شنوائی اور مطالبات پورے ہونے تک کھانا پینا سونا احتجاج میں ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ونیش پھوگت ، بجرنگ پونیا اور سکشی ملک جیسے نامور پہلوانوں کی سربراہی میں رواں برس جنوری میں بھی احتجاج ہوا تھا، ٹاپ بھارتی ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف
اور دوسرے ٹرینرز پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا اور انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ایکشن لے گی جبکہ رپورٹ کو بھی پبلک کیا جائے گا۔