ایشیا کپ ; بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ.

 

 

ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے

 

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کا آغاز  آج سے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں شاہین اور بنگال ٹائیگرز آمنے سامنے ہیں۔

 

بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اسپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔

 

تاس کے موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجم الحسین شنٹو کی جگہ لٹن داس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ہم نمبر ون ٹیم کا سامنا کر رہے ہیں ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ  ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ہمارا پیس اٹیک بہت اچھا ہے، کوشش کریں گے بنگلادیش کو کم سے کم ٹوٹل پر محدود کریں، کوشش کریں گے مومنٹم جاری رکھتے ہوئے میچ جیتیں۔

 

قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!