انٹرنیشنل لیبر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ پیر یکم مئی کو لیاری میں منعقد ہوگا .

 

انٹرنیشنل لیبر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ پیر یکم مئی کو لیاری میں منعقد ہوگا
اسی ٹورنامنٹ کے دوران نیشنل گیمز کوئٹہ کے لیئے سندھ باکسنگ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا.

 

کراچی (اسپورٹس نیوز)کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ انٹرنیشنل لیبر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ 2023 کے مقابلے پیر یکم مئی کو

دوپہر 1:00 بجے استاد محمد علی قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقد ہوں گے۔

جس میں کراچی کے 7اضلاع کے بوائز انڈر14 اور گرلز انڈر16 کے باکسرز 42,39,36,34 کلو گرامز جبکہ سینئر کلاس میں حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر کے علاوہ کراچی کے مرد کلاس میں

92,86,80,75,71,67,63.5,60,57,54,51,48 اور +92کلو گرامز اور خواتین کے +81,80,57,54,52,50,48 کلو

گرامز کے باکسرز حصہ لیں گے۔ جن کے لئے وزن و ڈراز بروز پیر یکم مئی صبح 8:30 تا 10:30 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد ہونگے۔

 

تعارف: News Editor