آرچری ٹارگٹ و سامان کس نے توڑا، سپورٹس ڈائریکٹریٹ تاحال کچھ نہیں کرسکی
پشاور…صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ایک ماہ قبل آرچری کے ٹارگٹ اور دیگر سامان توڑنے کے واقعات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ اس میں کون ملوث ہیں جبکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ نے بھی
اس معاملے پر مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہیں ڈی ایچ اے لاہور میں ہونیوالے نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے خیبر پختونخواہ کی ٹیم لاہور گئی تھی جبکہ ان کے سامان کو نامعلوم
لوگ پتھریں مار مار کر توڑ گئے جس کے باعث آرچری کے کھلاڑیوں کا کھیل بھی متاثر ہوا اور ابھی تک سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ سینکڑوں چوکیداروں، مالیوں اور کیمروں کی موجودگی کے باوجود آرچری
کا سامان توڑنے والوں کو پکڑ نہیں سکی. واضح رہے کہ رمضان المبارک سے دس دن قبل ٹیبل ٹینس روبوٹ
مشین جو ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے بیسک ٹھیک کرنے کیلئے لی گئی تھی بھی غائب ہوگئی ہیں جس
کا تاحال سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس بھی نہیں لی