قطر مینز باسکٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا’ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن.

گزشتہ سال نومبر، دسمبر میں فٹبال ورلڈ کپ کے شاندار انعقاد اور قابل ستائش میزبانی کا پھل قطر کو مل گیا اور اب وہ ایک اور کھیل کے عالمی کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ 2027 میں دارالحکومت دوحا مینز باسکٹ بال ورلڈ کپ کا میزبان ہوگا۔ 

 

اس عالمی کپ میں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ میزبان کی حیثیت سے قطر کی ٹیم بھی ایونٹ کا حصہ ہوگی۔

قطر مینز باسکٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ایشیائی ملک ہوگا۔ اس سے قبل چین نے 2019 جبکہ رواں سال ہونے والے عالمی کپ کی میزبانی فلپائن اور جاپان مشترکہ طور پر کریں گے۔

انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطر کی طرف سے کیے گئے زبردست انتظامات کے بعد باسکٹ بال کا عالمی ایونٹ دوحا کروانے کا اعلان کیا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!