معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی مئی کے دوسرے ہفتے تک اکیڈمی کھولنے کا امکان

 

معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی، گراؤنڈ میں نیا چمن اگ آیا، مئی کے دوسرے ہفتے تک اکیڈمی کھولنے کا امکان

 

پشاور..رمضان المبارک سے ایک قبل پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی میں نئے لگائے جانیوالے چمن نے پھیلنا شروع کردیا ہے اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے مالیوں نے نئے اگائے

جانیوالے چمن کے مختلف حصوں سے گھاس کی کٹائی کا کام بھی شروع کردیا ہے قبل ازیں یہاں پر پانچ نیٹ تھے جو گراسی پچز پر مشتمل تھے تاہم دو ماہ بندش کے دوران دو نئے سیمنٹڈ پچز بھی تعمیر کرلئے

گئے ہیں تاکہ کرکٹ سیکھنے کے خواہشمند نئے کھلاڑیوں کو گراسی پچ کیساتھ ساتھ سیمنٹڈ پچز پر بھی کھیلنے کا موقع میسر آسکے.معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی کو یکم مئی تک کھولے جانے کی اطلاعات تھی

تاہم گراؤنڈ پر لگنے چمن کی بہتری کے پیش نظر اب امکان ہے کہ یہ اکیڈمی مئی کے دوسرے ہفتے میں کھول دی جائیگی اور انڈر 13سے لیکر انڈر 19 کے کھلاڑی یہاں پر پریکٹس کیلئے آسکیں گے.

 

error: Content is protected !!