پاک’ نیوزی لینڈ ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ‘ دونوں ٹیمیں کل پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے کراچی میں کھیلا جائے گا اس مقصد کے لیے دونوں ٹیمیں راولپنڈی سے کراچی پہنچ گئی ہیں.

 

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچیں،کراچی پہنچنے پر دونوں ٹیموں کو صدارتی سیکیورٹی پروٹوکول فراہم کیا گیا،دونوں ٹیموں کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت مقامی ہوٹل پہنچایا گیا.

 

کراچی پہنچنے کے بعد دونوں ٹیمیں کل پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی.پانچ میچز کی سیریز کے آخری تین مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے.

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 3مئی کو کھیلا جائے گا.سیریز کا چوتھا میچ 5 جبکہ آخری میچ 7مئی کو کھیلا جائے گا.

 

 

تعارف: News Editor