پشاور نے انٹرریجن انڈر13 ۔فائنل میں لاہور کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

پشاور نے انٹرریجن انڈر 13۔کرکٹ فائنل جیت لیا۔

پشاور نے انٹرریجن انڈر13 ۔فائنل میں لاہور کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

جواد کلب فیصل آباد میں بارش سے متاثرہ میچ جو کہ 12 اوورز میں مشتمل تھا۔ فائنل میں لاہور ریجن نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم گیارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں صرف50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انشال چوہدری سولہ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

پشاور ریجن کےصہیب خالد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف7 رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پشاور ریجن نے دس اوورز میں چار وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔محمد سعد تین چوکوں کی مدد سے سترہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی طرف سے یعقوب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور ریجن کو ٹورنامنٹ جیتنے پر ساڑھے تین لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ لاہور کو رنراپ کے طور پر ڈھائی لاکھ روپے ملے۔

 

 

صہیب خالد مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے شیس قادر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی رہے انہوں نے170 رنز بنائے اور دس وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کے عبداللہ جاوید کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر348 رنز اسکور کیے۔

پشاور کے علیان شاہ پندرہ وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور سات کیچز کے ساتھ ایبٹ آباد کے سدیس احمد بہترین فیلڈر رہے جبکہ بہترین وکٹ کیپر کراچی کے سفیان کامران رہے جنہوں نے گیارہ کیچز کیے۔

 

 

error: Content is protected !!