نینشل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا جمناسٹک ٹیم کا اعلان کردیا

 

نینشل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا جمناسٹک ٹیم کا اعلان کردیا

 

صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا جمناسٹک ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز کاانعقاد ہوا۔

جس میں صوبےبھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر عامر صابرایڈوکیٹ اور سیکرٹری محمد راجہ کی نگرانی سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز لیئے

جسکے بعد نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا کے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔

صوبائی ٹیم میں محمد عثمان، عدنان خان، امیراللہ، یحییٰ اور اسد اللہ شامل ہیں۔

محمدراجہ ٹیم کوچ ہونگے اورشمس ٹیکنیکل آفیشلز ٹیم۔کیساتھ جائیں گے۔ صدرعامرصابر کی ہدایت پر پشاور میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوا ۔ یہ کیمپ 11مئی تک جاری رہے گا

 

 

تعارف: News Editor