ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جا سکتی ہے’ بھارتی کرکٹ بورڈ

 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جا سکتی ہے۔بھارتی میڈیا نے

 

اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایشیا ءکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور  بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور یو اے ای ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں، ستمبر میں یو اے ای میں موسم انتہائی گرم رہتا ہے،

 

ورلڈکپ سے پہلے یو اے ای میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر باقی ممبرز ممالک نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے گزشتہ اجلاس میں عمان نے بھی ایشیاء کپ کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،

 

کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے سری لنکا ایک مناسب وینیو ہے۔

 

 

تعارف: News Editor