محمد آصف کی پاکستانی بائولرز کی کارکردگی تنقید

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کی وجہ سے دنیا میں پہنچانے جانے والے محمد آصف نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی بولرز نے بہت زیادہ اسکور کھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اب سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔محمد آصف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بعد بولرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کو کیسے سوئنگ کرنا ہے۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کے لیے فیلڈنگ سیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ انگلش بیٹرز کے لیے وکٹ کے دونوں جانب سے کھل کر کھیلنا آسان ہو گیا ہے۔محمد آصف نے تجویز پیش کی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔

error: Content is protected !!