34ویں نیشنل گیمز کوئٹہ کی ٹارچ ریلے نے پورے پاکستان میں اپنا سفر مکمل کر کوئٹہ پہنچ گئی
اخوت کالج یونیورسٹی قصور میں منعقدہ تقریب میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے نیشنل گیمز ٹارچ کو صوبائی سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان حکومت بلوچستان اسحاق جمالی کے حوالے کیا
اس موقع پر مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے صدر طیب اکرام،اخوت کالج یونیورسٹی کے طلباء اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعدادبھی موجود تھی اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام کاکہنا تھا
کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں وہ بہترین تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات تک رسائی کے حقدار ہیں ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمیں انہیں بہترین ترقیاتی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں تاکہ وہ ایک متحرک اور ترقی پسند معاشرے کے لیے اپنی صلاحیتوں تک پہنچ سکیں
طیب اکرام نے مزید کہا کہ یہ نوجوانوں طالب علموں کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں مستقبل کے رہنما بننے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کریں ایف آئی ایچ اور اولمپک موومنٹ پہلے ہی کھیلوں اور تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں
اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت کے دو دہائیوں پر محیط سفر کو پیش کیا جس کی بنیاد انہوں نے غربت کے خاتمے کے لیے معاشرے کے سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو بلا سود مائیکرو فنانسنگ اور تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے رکھی تھی
تقریب کے شرکاء نے اخوت فاؤنڈیشن کے غربت سے پاک معاشرے کی تعمیر کے وژن کو سراہا جو ہمدردی اور مساوات کے اصولوں پر بنایا گیا ہے صوبائی سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان حکومت بلوچستان اسحاق جمالی نے کہا
کہ بلوچستان کے عوام نیشنل گیمز کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہیں کیونکہ بلوچی طلباء نے پاکستان کے تمام علاقوں اور صوبوں سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قومی کھیلوں کی مشعل کے ذریعے دوستی، ہم آہنگی، امن، ہمدردی اور مساوات کے پیغام کو پہنچایا ہے
مجھے امید کے کہ پورے ملک سے آنے والے کھلاڑی بلوچستان کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے ہمارا مقصد کھیلوں کے ذریعے امن کے پیغام کوعام کرنا ہے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، صدر FIH طیب اکرام اور قومی گیمز کی مشعل کی میزبانی کرنے پر اخوت یونیورسٹی کے طلباء، فیکلٹی اور ڈاکٹر امجد ثاقب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔