ڈاکٹر فرحان عیسی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر،ہما بخاری چیئرپرسن منتخب

 

 

ڈاکٹرفرحان عیسی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر،ہما بخاری چیئرپرسن منتخب

فاطمہ لاکھانی، عمر سعید، وسیم ہاشمی پیٹرن، ڈاکٹر حنا جمشیدخان نائب صدر کامیاب

کراچی۔سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت پیٹرن انچیف، محمدعلی شاہ،فاطمہ لاکھانی، عمر سعید، وسیم ہاشمی پیٹرن، بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنرسےّدافضل زیدی چیئرمین،ڈاکٹر فرحان عیسی صدر اور ہما بخاری بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئے

یونین کلب میں ہونے والے آئندہ دوسالہ مدت کیلئے الیکشن کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنراور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا

تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے دیگر عہدیداران میں آصف عظیم سینئیر نائب صدر،ڈاکٹر حنا جمشیدخان، سلمہ خان، عابدمحمود شیخ اور ندیم خان نائب صدور، مراد حسین وائس چیئرمین، تہمینہ آصف سیکریٹری ویمن ونگ کامیاب قرار پائے

جنرل سیکریٹری کیلئے محمدذیشان مرچنٹ،جوائنٹ سیکریٹری شاہد آفتاب، سیکریٹری فنانس محمد ناصر، نگارمنگی اور شگفتہ کاظمی ایسوسی ایٹ سیکریٹری، اسامہ بن شجاع چیئرمین امپائرنگ،فرازاعجاز چیئرمین کوچنگ اور محمداقبال چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی منتخب ہوئے

اس کے علاوہ عمران علی بلوچ، سید حسن عسکری، محمد ریحان کاانتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پرہوا اس موقع پر ہاؤس نے گذشتہ اجلاس کے منٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی

 

 

 

error: Content is protected !!