34 ویں نیشنل گیمز; آزادکشمیر کی 91 رکنی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی.

 

 

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 34 ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے کے لیے

آزادکشمیر سے آٹھ ٹیمز پر مشتمل 91 رکنی قافلہ کوئٹہ پہنچ گیا۔،
قافلے کو گذشتہ روز سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد رقیب نے روانہ کیا۔آٹھ ٹیموں میں اتھلیٹ، سکواش، ٹیبل ٹینس، کراٹے،
جوڈو، تائی کوانڈو سیلنگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ قافلے میں 19 خواتین سمیت 66 مرد شامل ہیں۔سیکرٹری سپورٹس چوہدری محمد رقیب نے کہا
کہ پورے ملک کے اندر کھیلوں کا فروغ بہت ضروری ہے اس وقت پورے ملک میں جو نوجوانوں کو چیلنج ہے وہ یوتھ انگیجمنٹ کے حوالے سے ہے۔مختلف طرح سے نوجوانوں کو دیگر سرگرمیوں میں انگیج کیا جا رہا ہے۔
کھیل بہت اچھی ایکٹیویٹی ہے نوجوانوں کو اس طرف لانے کے لئے۔یہ بات بھی کسی حد تک درست ہے کہ کبھی بھی بجٹ پورا اس طرح نہیں دیا جا سکتا جس طرح ریکوائرمنٹ ہوتی ہے۔ اس کے باوجود گورنمنٹ ہمارے لیے فنڈ رکھتی ہے اور گرانٹ بھی دیتی ہے۔
شوکت اعوان ڈائریکٹر سپورٹس کا کہنا تھا کہ ٹیبل ٹینس اور سیلنگ میں ہم میڈل لے سکتے ہیں۔ دیگر شعبوں میں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ ہے ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر بھرپور بھروسہ ہے۔
ہمارے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔
خواتین کھلاڑیوں میں اتھلیٹ لبنی صغیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سپورٹس کا بڑا حصہ فیڈریشن کا ہے، اور ہم انشاء اللہ آزاد کشمیر کا نام روشن کریں گے۔

تعارف: News Editor