پاکستان کپ ویمنز ایکروزہ ٹورنامنٹ ، ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

 

پاکستان کپ ویمنز ایکروزہ ٹورنامنٹ ، ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔غلام فاطمہ کی چار وکٹیں۔سدرہ امین کی نصف سنچری۔
———————————————–

کراچی ۔ ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ ویمنز ایکروزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بلاسٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات ڈائنامائٹس کی غلام فاطمہ کی عمدہ بولنگ تھی جنہوں نے صرف 17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

بلاسٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 37 اوورز میں صرف 94 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بلاسٹرز کی طرف سے عائشہ ظفر نے سب سے زیادہ 37 رنز اسکور کیےجس میں سات چوکے شامل تھے۔صبا نذیر نے 27 رنز اسکور کیے۔

کپتان منیبہ علی سمیت چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں۔
اسپنر غلام فاطمہ نے آٹھ اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔
عالیہ ریاض نے 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ڈائنامائٹس نے95 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان سدرہ امین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ نہیں رہیں۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔

بسمہ معروف13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
آؤٹ ہونے والی بیٹر خدیجہ چشتی تھیں جو 11 رنز بناسکیں۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ جمعرات کے روز بلاسٹرز اور چیلنجرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مختصر اسکور۔
بلاسٹرز ۔ 94 رنز ( 37 اوورز ) عائشہ ظفر37 ۔صبانذیر27 ۔غلام فاطمہ17/4 وکٹ ۔عالیہ ریاض 19/3 وکٹ۔
ڈائنامائٹس 95 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 16.4 اوورز) سدرہ امین 58ناٹ آؤٹ ۔

 

 

 

error: Content is protected !!