نیشنل گیمز میں جھگڑوں کے افسوسناک واقعات کی انکوائری کروا رہے ہیں ، سیکرٹری پاکستان اولمپک خالد محمود
صوبوں کے کھلاڑیوں کو کھلانے کی شکایات بھی ملی ہیں ، جس کیلئے مستقبل میں حکمت عملی تیار کررہے ہیں ، صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ..سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا ہے کہ چونتیسویں نیشنل گیمز ماضی کے مقابلوں میں بہترین انداز میں ہوئے ،
جس پر بلوچستان حکومت سمیت میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میں بات چیت کرتے ہوئے خالد محمود کا کہنا تھا
کہ نیشنل گیمز کی کوریج پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بہترین انداز میں ہوئی ایک سوال کے جواب میں خالد محمود کا کہنا ہے
کہ انہوں نے تین مختلف کھیلوں کے مقامات پر پیش آنیوالے والے جھگڑوں کے افسوسناک واقعات کا نوٹس لیا ہے
اور اس کی انکوائری کررہے ہیںاور نشاندہی ہونے کے بعد متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خالد محمود کے مطابق
بعض ڈیپارٹمنٹس نے صوبوں سے کھلاڑی لئے اوراپنی طرف سے کھلائے ہیں جس کی شکایات ہمیں موصول ہوئی ہیں ہم نے مستقبل میں اس طرح کے اقعات کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی ہیں اور اب کھلاڑی کے سابقہ
نیشنل گیمز میں شرکت کے حوالے سے ریکارڈ کو دیکھاجائے گا جبکہ مستقبل میں کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیل کر آنیوالوں کونیشنل گیمز میں کھیلنے کا موقع ملے گا.