ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد اسد میمن وطن واپس پہنچ گئے

 

 دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن  واپس وطن پہنچ گئے۔

اسد علی نے خراب موسم اور نامساعد حالات کے باجود  8 ہزار 848 میٹرز  بلند چوٹی  تک پہنچے تھے،  تاہم واپسی پر چوٹی سے اترنے کے دوران کیمپ 4 اور کیمپ 3 کے درمیان   برف پر پھسل جا نے سےاسد علی میمن کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

 

اسد علی میمن کو گھٹنے کی چوٹ اور سخت جھلسنے جیسی کچھ چوٹیں آئی تھیں۔نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم اسد علی میمن سلسلہ کوہ ہمالیہ کی  ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے و الے آٹھویں پاکستانی اور سندھ  کے پہلے کوہ پیما ہیں۔

 

کراچی پہنچنے کے بعد اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ  وہ اس کارنامے پر انتہائی مسرور ہیں اور تعاون کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔

 

تعارف: News Editor