کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے; بابر اعظم ان

 

کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ ممتاز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، جو روٹ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور بھارت کے رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے ممتاز بلے باز ویرات کوہلی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فوقیت دی گئی ہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!