ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے بعد ہانگ کانک کے ہاتھوں سے بھی شکست کا سامنا

 

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے بعد ہانگ کانک کے ہاتھوں سے بھی شکست کا سامنا

 

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے بعد اپنے تیسرے میچ میں ہانگ کانک کے ہاتھوں سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اپنا چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف ( آج) منگل، کو کھیلے گا۔

گزشتہ روزجیونجو، کوریا میں چیمپئن شپ کے کھیلے گئے تیسرے روز پاکستان کو اپنے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں 15-78 سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان اب تک تین میچ کھیل چکا ہے اور پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کو اپنے دوسرے میں تھائی لینڈ اور تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔

پاکستان اپنا چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف ( آج) منگل، 13 جون کو اور پانچواں میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گا۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو اور فائنل 17 جون کو کھیلا جائے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!