پاکستان سپورٹس بورڈ اور کوچنگ سنٹر پشاور میں ایک متنازعہ مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا.

 

پی ایس بی پشاور پرائیویٹ جم میں ماہانہ اضافے کی فیسوں پر مسئلہ حل نہیں کرسکی

مسرت اللہ جان

پاکستان سپورٹس بورڈ اور کوچنگ سنٹر پشاور میں ایک متنازعہ مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا کیونکہ پرائیویٹ جم کی ماہانہ فیس میں مجوزہ اضافے پرخاموشی چھائی ہوئی ہے۔پی ایس بی پشاور کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر پرویز علی نے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو ہال سے نکال کر پرائیویٹ جم میں منتقل کیا تاہم، ان کی اسلام آباد منتقلی کے بعدپی ایس بی ہیڈ کوارٹر نے متعلقہ پرائیویٹ جیم کے ماہانہ فیس میں اضافے کی ہدایت کردی.

پی ایس بی ہیڈ کوارٹر نے معاہدہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کی، جو اصل میں نومبر 2022 میں ختم ہونا تھا۔ انہوں نے اضافی ماہانہ فیس کی ادائیگی کی ہدایت کی۔ بعد میں، سیاسی اثر و رسوخ اور سیاسی جماعت کے ہیڈ کوارٹر سے تعلقات کے قیاس آرائیوں کے درمیان، مجوزہ فیس میں اضافے کے حوالے سے واضح خاموشی چھائی رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پرائیویٹ جم فی الحال کمرشل نرخوں پر بل ادا کرنے کے بجائے سرکاری سبسڈی والے نرخوں پر بجلی حاصل کر رہا ہے۔ مزید برآں، جم کے احاطے میں ایک دکان قائم کی گئی ہے۔ تاہم، اس حوالے سے خاموشی چھائی ہوئی ہیں.

 

 

error: Content is protected !!