صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سے اسٹیشن کمانڈر لاہور پاکستان نیوی کموڈر ساجد حسین نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاھور میں ملاقات .

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین سے اسٹیشن کمانڈر لاہور پاکستان نیوی کموڈر ساجد حسین (ستارہ امتیاز ملٹری ,ٹی بی ٹی) نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاھور میں ملاقات کی.

 

اسم موقع پر پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید ارشد منج, پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر اور ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایونٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرانے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھرہور تعاون اور ٹیکنیکل سپورٹ دینے کا اعادہ کیا۔

 

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ چیف آف نیول سٹاف کپ پی ایچ ایف سپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہے اور اس ایونٹ سے قومی کھیل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نیشنل لیول پر منعقد ہونے والے اس پریمیئر ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!