کولمبو اسٹرائیکرز کے لئے ایک مضبوط سکواڈ چنیں گے، بابراعظم

 

 

کولمبو اسٹرائیکرز کے لئے ایک مضبوط سکواڈ چنیں گے، بابراعظم

کولمبو (خصوصی رپورٹ) لنکا پریمیئر لیگ جولائی اگست میں کھیلی جائے گی جس کے لئے ٹیمیں اپنی تیاریاں کررہی ہیں ۔ پاکستان کے کئی نامور ستارے اس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی

 

جن میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں ۔ دونوں اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

 

لنکا پریمیئر لیگ کے لئے ڈرافٹ 14 جون 2023 کو ہوگا جس میں کولمبو اسٹرائیکرز ایک مضبوط اسکواڈ کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے۔

 

پاکستانی کپتان اور بلے باز بابراعظم نے نیلامی سے قبل گفتگو میں کہا کہ کسی بھی فرنچائز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے نیلامی سب سے اہم ہوتی ہے

 

اور ہم نے اس بارے بات چیت کی ہے کہ ہمیں کس طرح کے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے ہم ٹورنامنٹ کے لئے یقینی طور پر سب سے مضبوط ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!