ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ; سینئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کل نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے.

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سینئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کل بروز جمعرات شام 4:30 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے.

 

جس میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا. 11 جون سے جاری 45 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی

 

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی لئے گئے. کیمپ ٹیم منیجمنٹ منیجر کرنل ر عمر صابر ,کوچز پینل اولمپیئن محمد ثقلین, اولمپیئن ریحان بٹ, ,اولمپیئن دلاور حسین,اولمپیئن حسیم خان ودیگر کوچز پینل کی زیر نگرانی جاری رہا.

 

 

 

error: Content is protected !!