عالمی شطرنج لیگ کا پہلا ایڈیشن دبئی میں آج سے شروع ہو گا
عالمی شطرنج لیگ کا پہلا ایڈیشن دبئی میں بائیس جون سے (آج ) سے شروع ہو گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ لیگ دو جولائی تک جاری ہے گی
تفصیلات کے مطابق عالمی شطرنج لیگ دبئی میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں دنیا کے مضبوط ترین کھلاڑی شامل ہوں گے ،سٹی آف گولڈ میں شطرنج کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں دنیا کی معروف خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں حصہ لے رہے ہیں
دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جو چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ہر ٹیم میں ایک آئیکون کھلاڑی، دو مرد کھلاڑی، دو خواتین کھلاڑی اور ایک پراڈیجی کھلاڑی شامل ہوں گے (جو 2002 اور بعد میں پیدا ہوئے) جبکہ لیگ میں گنگا گرینڈ ماسٹرز ،ا،تروینی گروپ کی ملکیت،اپالو واریئرز ،چنگاری گلف ٹائٹنز ، اپ کرینڈ ممبا ماسٹرز اوربالن الاسکن نائٹس کی ٹیمیں شامل ہیں
گلوبل چیس لیگ کی افتتاحی تقریب 21 جون کودی رٹز کارٹن دبئی میں ہوئی تقریب میں فاتح ٹرافی کی پیشکش کے ساتھ ساتھ گلوبل چیس لیگ کا آفیشل ترانہ بھی پیش کیا گیااور لیگ کا پہلا میچ 22 جون کو لی میریڈین ہوٹل میں تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا ماسٹرز کے درمیان ہوگااور لیگ دو جولائی تک کھیلی جائے گی