کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں، ثانیہ مرزا

 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔

36 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مرد بھائی، شوہر، باپ یا دوست کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔

ثانیہ مرزا کا مزید کہنا  تھا کہ مرد وقت سے آگے کی سوچتے ہیں، جس کی وجہ سے عورتوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں اعتماد ملتا ہے۔

 

https://www.instagram.com/p/CqaycL3vaHK/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

 

error: Content is protected !!