عالمی شطرنج لیگ کے فائنل میں تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا مدمقابل

 

 

عالمی شطرنج لیگ کے فائنل میں تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا مدمقابل

دبئی (خصوصی رپورٹ) عالمی شطرنج لیگ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور افتتاحی ایڈیشن کا فاتح کون ہوگا اس کے لئے تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا مقابلہ ہوگا ۔

دونوں ٹیموں نے غیرمتوقع طور فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ کیونکہ لیگ کی دونوں فیورٹ ٹیمیں گنگا گرینڈ ماسٹرز اور ایس جی الپائن واریئرز آخری لمحات میں لیگ سے باہر ہوگئیں

دونوں ٹیموں کا عالمی شطرنج لیگ کے آغاز سے لیگ پر غلبہ تھا اور شائقین توقع کررہے تھے کہ دونوں فائنل تک رسائی حاصل کرلیں گی ۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا اور ان کی جگہ تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا فائنل میں پہچنے میں کامیاب رہی۔

تروینی کے لئے فائنل تک رسائی ممکن نہ تھی مسلسل ناکامیوں کے بعد اس نے لگاتار چار مقابلے جیت کر فاتحانہ انداز میں واپسی کی ۔

اسی طرح اپ گریڈ ممبا ماسٹرز مسلسل ٹاپ کے قریب منڈلاتے رہے لیکن انہیں ایونٹ فائنل میں پہچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی جس میں وہ کامیاب رہے۔

 

 

تعارف: News Editor