حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو ایشین چیمپئنزٹرافی کے لئے بھارت جانے کی اجازت دے دی.

 

وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو ایشین چیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت جانے کا این اوسی جاری کردیاہے۔

قومی ٹیم کو بھارتی ویزے پہلے ہی جاری ہوچکےہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی تین سے 12اگست تک چنائی بھارت میں ہوگی۔ ایشین چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ ختم ہوگیا ہے۔

کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔دوبارہ 30جولائی کو لاہور میں اکٹھے ہونگے۔ جہاں سے ٹیم 31 اگست کو واہگہ بارڈرکے راستے بھارت روانہ ہوگی ۔

 

 

 

تعارف: News Editor