برطانوی باکسر موسیٰ نے حریف کو صرف 35 منٹ میں ناٹ آئوٹ کردیا

نوجوان برطانوی باکسر موسیٰ ایتوما نے صرف35 سکینڈ میں اپنے حریف ارجنٹائن کے باکسر رامون ابارا کو ناٹ آئوٹ کردیا ، اٹھارہ سالہ موسیٰ کم عمر ترین ہیوی ویٹ باکسر کا اعزاز حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، اس وقت یہ ریکارڈ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کے پاس ہے جنہوں نے صرف بیس سال کی عمر میں ہیوی ویٹ باکسر کا اعزاز جیتا تھا

 

 

 

 

 

موسیٰ جو رامون کیخلاف اپنے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کی دوسری فائٹ کر رہے تھے نے اب تک رنگ میں ایک منٹ کا بھی وقت نہیں گزارا ہے، رواں سال جنوری میں اپنی پہلی فائٹ میں انہوں نے میکسیکو کے باکسر مارسیل بوڈ کو صرف 23 سکینڈ میں ناٹ آئوٹ کردیا تھا۔

error: Content is protected !!