ایشیا کپ ; پاکستان نے نیپال کو 238 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی.

 

 

پاکستان نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی،

کپتان بابراعظم اور افتخار احمد کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے نیپال کو جیت کے لئے 343 رنز کا بڑا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 24ویں اوور میں 104 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، شاداب خان نے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

سومپال کامی نے 28اور عارف شیخ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، گلسان جاہ 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

 

کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے

اوپنرز فخر زمان اور امام الحق 25 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے ، اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 111 رنز پر پہنچا دیا۔ محمد رضوان 44 رنز کی اننگز کھیل کر رن آئوٹ ہوگئے۔

 

پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی جلد ہی گر گئی جب آغا سلمان 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد افتخار احمد نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا۔ دونوں بیٹرز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 214 رنز بنائے

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!