ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج.

 

 

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج جسٹس بابر ستار نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

 

عدالت نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا مکمل ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو بطور چیئرمین کے بجائے نام سے فریق بنانے کی ہدایت کردی

 

شعیب کھوسو سابق وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کے دوست ہیں، درخواست گزار انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں شعیب کھوسو کا نام پہلے پانچ نمبرز میں نہیں تھا، وکیل

 

شعیب کھوسو نے درخواست کیساتھ اپنی کمپنی کا ایکسپیرئنس لیٹر لگایا، درخواست گزار شعیب کھوسو نے دعویٰ کیا کہ وہ قومی دستے کیساتھ جاپان گئے جو کہ درست نہیں،شعیب کھوسو کی تعیناتی میرٹ کے برخلاف ہے کالعدم قرار دی جائے، درخواست گزار

عدالت نے نوٹس جاری و ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی

 

 

تعارف: News Editor