کراچی ; اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ.

 

 

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ

زون پانچ وائٹس، زون سات وائٹس اور بلوز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون پانچ وائٹس، زون سات وائٹس اور بلوز اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر صبح کے میچ میں زون تین بلوز نے زون دو گرین کو 12 رنز سے ہرا دیا۔زون تین بلوز نے 3 وکٹوں پر 120 رنز بنائے۔نعیم عمر نے 62 رنز بنائے۔جواب میں زون دو بلوز نے 108 رنز بنائے۔علی حسن نے 34 رنز بنائے نعیم عمر نے 5 ، محمد نعمان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

دوپہر میں کھیلے گئے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون چار وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چار وائٹس نے 7 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔فخر سیالوی نے 46، مسعود علی نے 40 رنز بنائے۔حارث خان نے 3 وکٹ لئے۔جواب میں زون پانچ نے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنا لئے۔محمد فیضی نے 64 رنز بنائے۔ مسعود علی 3 وکٹ لئے۔

ٹی ایم سی گراونڈ صبح کے میچ میں زون سات بلوز نے زون چھ بلوز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔زون چھ بلوز نے 90 رنز بنائے۔ عریب نور نے 52 رنز بنائے۔ یحییٰ اسلم نے 5 شان باقر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زون سات بلوز نے 7 وکٹوں پر 91 رنز بنا لئے۔ عریب نور نے 3 وکٹ لئے۔

دوپہر کو کھیلے گئے میچ میں زون 2 وائٹس نے زون ایک وائٹس کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔زون ایک نے 61 رنز بنائے۔محمد احمد عبداللہ نے 3 وکٹ حاصل کیے۔

ینگ فائٹر گراونڈ پر صبح کے میچ میں زون دو بلوز نے زون پانچ بلو ز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون پانچ نے 8 وکٹوں پر 76 رنز بنائے۔جواب میں زون دو بلوز نے وکٹوں پر 77 رنز بنا لئے محمد واصف نے 3 وکٹ حاصل کیے۔

دوپہر میں کھیلے گئے میچ میں زون سات وائٹس نے زون تین کو 196 رنز سے ہرا دیا۔ زون سات وائٹس نے 3 وکٹوں پر 233 رنز بنائے۔شکیل الرحمن نے 91، عبدل اللہ نسیم نے 37 اور معیز یوسف نے36 رنز بنائے۔

جواب میں زون تین وائٹس صرف 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ صغیر احمد نے 4 وکٹ حاصل کیے ۔

 

 

error: Content is protected !!