ایشیا ءکپ ; پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب.

 

 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے ایشیا ءکپ کے فائنل سے باہر ہوجانے کے اسباب جاننے کےلیے اگلے ہفتے  اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے،

اجلاس میں ناکامی کے اسباب کا جائزہ لینے کے ساتھ اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف  کے زیر صدارت  بلائے جانے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق، ممبر محمد حفیظ اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

 

اجلاس میں ایشیاء کپ کے اہم معرکے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے اسباب پر غور کے ساتھ مستقبل  کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی،

اس کے علاوہ  ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی، ٹیم سلیکشن سمیت دوسرے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

 

 

error: Content is protected !!