ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز، اے لیولز گرلز کیچ بال کا ٹائٹل سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے جیت لیا
کراچی یونیورسٹی نے جامعات کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی
کراچی : ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں گرلز اے لیولز کیچ بال کا ٹائٹل سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے جیت لیا، جامعات کے مقابلوں میں کراچی یونیورسٹی نے میدان مارلیا،
پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے انڈور جمنازیم ہال میں منعقدہ ایونٹ کے اے لیولز کے مقابلوں میں 16 ٹیموں نے شرلت کی،
اے لیولز کے فائنل میں سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے سیپٹر کالج کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،
تیسری پوزیشن کے میچ میں سٹی کالج گلشن کیمپس نے ایچ آئی عثمانیہ کالج کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے ہرادیا.
جامعات کے مقابلوں میں کراچی کی چھے یونیورسٹیز نے شرکت کی فائنل مقابلے میں کراچی یونیورسٹی نے ٹی ایم یو سی یونیورسٹی کو 2-0 سیٹس سے شکست دیدی،
ایونٹ میں این سی اے گرین نے تیسری پوزیشن حاصل کی. کیچ بال کے مقابلے سندھ کیچ بال ایسوسی ایشن کی سیکریٹری فاطمہ زہرہ نے آرگنائز کئے، اس موقع ہر پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں،
کراچی اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاشا، لاہور اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری معصوم عباس، اقصٰی حامد ، تنزیل اور دیگر بھی موجود تھے.
ہفتہ 16 ستمبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں ایتھلیٹکس کے مقابلے صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہونگے جبکہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، فٹسال اور روپ اسکیپنگ کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا.
جمناسٹک کے مقابلے ڈیفینس میں اور تائیکوانڈو کے مقابلے منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں منعقد ہونگے..