نیشنل انٹر ریجنل انڈر- 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں جاری۔

 

 

صدر ندیم عمر اور سیکرٹری جاوید احمد خان کا اسٹیڈیم کا دورہ ۔۔

کراچی وائٹس نے فاٹا انڈر- 19 کو پہلے روز قابو کر لیا نیشنل انٹر ریجنل انڈر- 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں جاری۔

 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر اور سیکرٹری جاوید احمد خان کا اسٹیڈیم کا دورہ۔

 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر نے اعلان کیا کہ کراچی کی ٹیم کو نیشنل انڈر- 19 کا فائنل جیتنے پر پانچ لاکھ کا انعام دیا جائیگا۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر اور سیکرٹری جاوید احمد خان کو پھولوں کا گلدستہ پش کیا۔

نیشنل انڈر 19 کرکٹ چمپئین شپ میں کراچی وائٹس اور فاٹا کے مابین میچ کا پہلے دن کا کھیل دیکھنے کے لئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر اور سیکرٹری جاوید احمد خان کے سی سی اے اسٹیڈیم پہنچ گئے

اس موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونز کے صدور سیکرٹریز اور دیگر عہداران کی بڑی تعداد استقبال کے لئے موجود تھی اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے دونوں عہدیداران کو خوش آمدید کہا ۔

جس میں زون 6 کے نوید الامین ضیاء احمد صدیقی،محمد رئیس الدین اسسٹنٹ سیکرٹری اعظم خان، زون 7 کے ایس اے فہیم، زیب اقبال، جاوید اقبال زون 4 کے آفتاب عالم، سید محمّد عاصم،زون پانچ کے محمد سمیع خان،محمد سعید جبار،

عمران انجم شیخ ،محمد اصغر خان، زون دو نصرت محبوب، ظفر خان، افضل شری، اعظم خان،حسن خان،وزیر خان زون 1 کے اجمل نصیب، عارف وحید، طارق حفیظ صدیق، زون 3 کے شوکت راجپوت اوردیگر موجود تھے۔

اس موقع پر ندیم عمر اور جاوید احمد خان نے زونز کے عہدیداران کے ہمراہ میچ دیکھا اور کراچی وائٹس کے مینیجر نوشاد احمد خان کوچ سید بن ناصر،اسٹنٹ کوچ عبدالسعد اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی

اور کپتان سعد بیگ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی مہمان ٹیم فانا کے مینجر کوچز اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور کراچی آمد پر مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہا

 

 

 

 

error: Content is protected !!