سرسبز پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ فائنل کی تقریب ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی

 

 

گجرات( اورنگزیب عالمگیر شاکر سے ) سرسبز پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کی فائنل کی تقریب ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ،

جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور، علی ابرار جوڑا،اے ڈی سی آر خضر حیات بھٹی، اسستںٹ کمشنرز، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سی او ضلع کونسل ملک ابرار سمیت دیگر افسران اور عمائدین اس موقع پر موجود تھے،

صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ فائنل مقابلہ پاکستان آرمی اور واپڈ کے درمیان کھیلا گیا، فائنل مقابلہ میں واپڈ کی ٹیم فاتح قرار پائی، پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 5 لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 4 اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 لاکھ روپے انعام دیا گیا،

پاک آرمی دوسرے، آسلام آباد کی ٹیم تیسرے اور گجرات کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی، صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سرسبز کبڈی ٹورنامنٹ کا بہترین انعقاد اور انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ان کی ٹیم اور ضلع کونسل کے افسران مبارک باد کے مستحق ہیں،

ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہترین اقدامات کیے گئے، انہوں نے کہاکہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے، اس کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، پاکستان بھر میں کبڈی کے مقابلے کروائے جارہے ہیں،

گجرات میں آئندہ بھی کبڈی ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے، سرسبز کبڈی ٹورنامنٹ گجرات کے شہریوں کے لیے ایک شاندار ایونٹ تھا، انہوں نے ایونٹ کے بہترین انتظامات اور انعقاد پرضلع انتظامیہ، تمام ادارے، پولیس، ضلع کونسل اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے آفیشلز کی کاوشوں کو زبردست سراہا ۔

 

 

error: Content is protected !!