کراچی اسٹالینز نے کے ایچ اے انڈر-15 ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
سابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے انعامات تقسیم کئے ۔
کراچی: کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کے ایچ اے انڈر -15فائیو اے سائڈ چیلنجرز کپ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی
اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی اسٹالینز اور کراچی ڈولفن کے درمیان کھیلا گیا جس میں کراچی اسٹالینز نے 3-2 گول سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اسٹالینز کی جانب سے محمد طحہ ، صدیق مہدی اور اسد حیدر نے جبکہ ڈولفنز کی جانب سے شاہد بلتی اور ناظم حسین نے گول اسکور کئے۔
فائنل میچ کی مہمان خصوصی سابق وزیر برائے ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا تھیں جبکہ دیگر مہمانوں میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین، اولمپین حنیف خان ،سیکرٹری جنرل سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اکبر قائم خانی اور دیگر مہمان گرامی بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر شہلا رضا کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف بھی کرایا گیا ۔
اس موقع پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے اندر میں نے بڑا ٹیلنٹ دیکھا ہے امید ہے کہ یہ بچے ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کریں گے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا تھا کہ فائیو اے سائیڈ میں کافی اسٹیمنے کی ضرورت ہوتی ہے کراچی سے شروعات کی ہے بہت جلد پورے پاکستان میں ٹورنامنٹ کرائیں گے
اولمپین حنیف خان نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر ہاکی ہوگی تو ہاکی بہتر ہوگی ۔
اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ٹیکنالوجی کی ایونٹ مینیجر اور میڈیا کوآرڈینیٹر بتول کاظم کا کہنا تھا کہ ہمیں گراس روٹ لیول پر ایونٹ کرانے کی اشد ضرورت تھی اگر گراس سوٹ لیول پر کام ہوگا تو ہاکی بہتر ہوگی۔
آخر میں مہمان خصوصی سیدہ شہلا رضا نے فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی اور ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارمینس دکھانے والے کھلاڑیوں میں ہاکی اسٹیکس اور میڈلز تقسیم کیے۔