اوور40 کرکٹ گلوبل کپ ; پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا.

 

 

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر اوور40 گلوبل کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

 

 

کراچی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو باآسانی شکست دے دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 401 رنز کا ہدف دیا۔

 

میچ کے بہترین کھلاڑی عبدالرزاق رہے جنہوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 120 گیندوں پر 195 رنز بنائے، عبد الرزاق کی اننگز میں شاندار 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔

مزید برآں امجد علی سنچری بنا کر نمایاں رہے ، انہوں نے 103 رنز بنائے، جب کہ تصور عباس نے صرف 23 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز پر ختم کی۔

 

آسٹریلیا کے کرس ڈکسن اور سٹیو فالسن دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 148 رنز بنا سکی اس طرح پاکستان نے یہ میچ 252 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا،

پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے اب تک آٹھ میچوں میں مجموعی طور پر 22 وکٹیں حاصل کی ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!