کرکٹ ورلڈکپ : انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 283 رنز ہدف

 

 

 

 

ورلڈکپ 2023 کےافتتاحی میچ میں انگلینڈ نےمقررہ50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف دے دیا۔

 

نریند مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کے جوئے روٹ نے 77 رنز سکور بنائے جبکہ کپتان جوز بٹلر نے 43 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جونی بیراسٹو33،ہیری بروک25 اور لیام لیونگسٹن کے 20رنز بنا پائے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے بولرمیٹ ہنری نے 3 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ رچن روندرا اورٹرینٹ بولٹ کی ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے پلیئنگ الیون میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوائے، ول یونگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشم اور میٹ ہینری ٹیم کا حصہ ہیں۔

دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ کی طرف سے کپتان جوس بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ اور لائم لوونگسٹن پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!