آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ; بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

 

 

 

 

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے آسٹریلوی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی

آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے 41.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویرات کوہلی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 97 اور ہاردک پانڈیا 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا۔

بھارت کی تین وکٹیں صرف دو رنز کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔ دونوں اوپنرز روہت شرما، ایشان کشان صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شریاس آئر بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

 

اسٹیو اسمتھ46 اورڈیوڈ وارنر41رنز بنا کر نمایاں رہے،مچل اسٹارک28، مارنس لبوشین27،گلین میکس ویل 15،پیٹ کمنز 15، کیمرون گرین8اور ایڈم زیمپا نے6رنز بنائے

رویندر جدیجا نے 3وکٹیں حاصل کیں،جسپرت بھمرا اورکُلدیپ یادو نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

 

جواب میں 3 وکٹیں جلدی گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے میچ جیت لیا

 

کے ایل راہول97 اورویرات کوہلی85رنز بنا کر نمایاں رہے،ہاردیک پانڈیا نے 11رنز بنائے،روہت شرما،اشان کشن اورشریاس آئیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جوش ہیزل ووڈ نے 3 اورمچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی

 

 

 

تعارف: News Editor