ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 272رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
افغان ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان بھارتی باولرز کا سامنا کر رہے تھے کہ بمرہ نے ابراہیم زردان کو کیچ دینے پر مجبور کر دیا اور وہ محض 22 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
رحمت اللہ گرباز کا کیچ ٹھاکر نے پانڈیا کی گیند پر پکڑا، انہوں نے 21 رنز بنائے۔
رحمت شاہ نےبھی پویلین لوٹنے کی جلدی کی اور 16 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، کریز پر کپتان حشمت اللہ کا ساتھ عظمت اللہ دے رہے تھے
جنہوں نےطویل پارٹنر شپ کے دوران مجموعی سکور 184 تک پہنچا دیا تاہم عظمت اللہ ایک سپن بال کو نہ کھیل سکے اور بولڈ ہو گئے۔ محمد نبی 19رنز بناکر بمرہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔